30 جون 2014 - 09:08
شمالی وزیرستان میں سولہ دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میر علی کے نواحی علاقے میں بمباری کرکے سولہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ابنا: پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے میر علی کے نواحی علاقے میں بمباری کرکے سولہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق جیٹ طیاروں کی کارروائی میں میر علی کے نواحی علاقے میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ، جس میں سولہ دہشتگرد ہلاک جب کہ ان کے سات ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

.......

/169